3 دسمبر 2016 - 12:19
غزہ میں پچاس ہزار فلسطینی معذوروں کی موجودگی

فلسطین کے سماجی امور کی وزارت نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت نے غزہ میں فلسطینیوں کے ساتھ تین جنگوں کے دوران اس علاقے کے رہائشی علاقوں پر گولہ باری اور بمباری کر کے پچاس ہزار فلسطینی شہریوں کو معذور و مفلوج کر دیا-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی وزارت سماجی امور نے ہفتے کے روز معذوروں کے عالمی دن کی مناسبت سے ایک بیان میں کہا ہے کہ دو ہزار سات سے غزہ کے خلاف جاری محاصرے نے اس علاقے کے معذوروں کی مشکلات میں خاصا اضافہ کر دیا-

فلسطین کی وزارت سماجی امور نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں بہت سے معذور فلسطینیوں کو اپنے علاج و معالجے اور مصنوعی ہاتھوں اور پیروں کے لئے اس علاقے سے باہر جانے کی ضرورت ہے-

اس وزارت نے اپنے بیان میں عالمی تنظیموں اور اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ کا محاصرہ توڑنے اور اس علاقے کے باشندوں کی آمد و رفت کو آسان بنانے اور سرحدی گذرگاہیں کھولنے کے لئے صیہونی حکومت پر دباؤ ڈالیں-

واضح رہے کہ صیہونی حکومت نے دو ہزار آٹھ، دو ہزار بارہ اور دو ہزار چودہ میں غزہ کے رہائشی علاقوں پر بمباری کر کے بہت سے فلسطینی شہریوں منجملہ عورتوں اور بچوں کو شہید اور زخمی کر دیا تھا جبکہ بہت سے فلسطینی معذور بھی ہو گئے-

۔۔۔۔۔۔۔

/169